لاہور، گیس بحران کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر سی این جی سٹیشنز تا حکم ثانی بند

منگل 17 جنوری 2017 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس بحران کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر سی این جی سٹیشنز تا حکم ثانی بند کردئیے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز 17جنوری تک بند کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق یہ سی این جی سٹیشنز گزشتہ روز کھولے جانے تھے لیکن تاحکم ثانی انہیںبند کردیا گیا۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پالیسی کے تحت گیس کے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔اس لیے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کیے گئے ہیں۔(اے ملک)