وزیراعظم نےگناہ نہیں کیاتواستثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،سید خورشید شاہ

وزیراعظم کواستثنیٰ دیناہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزاختم کرناہوگی،آصف زرادری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ نہیں ہوا۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جنوری 2017 16:42

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) :اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے جب گناہ نہیں کیاتواستثنیٰ کیوں مانگ رہے ہیں،وزیراعظم کواستثنیٰ دینا ہے تو پہلے یوسف رضا گیلانی کی سزاختم کرناہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پارلیمنٹ‌ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرادری کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ نہیں ہوا۔آصف زرداری کے امریکا کے دورے کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔اگر شیڈول کا اعلان ہوتا تو دورہ امریکا متاثر ہوتا۔مزید براں انہوں پاناما کیس کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کی صدارت بھی کی۔جس میں شاہ محمود، شیریں مزاری، شیخ رشید اور طارق بشیر چیمہ بھی شامل ہوئے۔