جن قوتوں نے بھٹوکوپھانسی دی وہی نوازشریف کے پیچھے ہیں،راناثناءاللہ

پاناماکیس میں یہ طاقت سپریم کورٹ کاکندھا استعمال کرناچاہتی ہے،اسی قوت نے نوازشریف کوجلاوطنی کی سزابھی دی۔وزیرقانون پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جنوری 2017 16:33

جن قوتوں نے بھٹوکوپھانسی دی وہی نوازشریف کے پیچھے ہیں،راناثناءاللہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17جنوری2017ء) :وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ نے واضح کہاہے کہ جن قوتوں نے بھٹوکوپھانسی دی وہی قوتیں نوازشریف کے پیچھے ہیں،پاناماکیس میں یہ طاقت سپریم کورٹ کاکندھا استعمال کرناچاہتی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی عدالتوں کے مئوقف پرقائم ہوں۔راناثناء اللہ نے کہا کہ جن قوتوں نے بھٹوکوپھانسی دی وہی قوتیں عمران خان کے ذریعے نوازشریف کے پیچھے ہیں۔اسی قوت نے نوازشریف کوجلاوطنی کی سزابھی دی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ طاقت پاناما کیس میں سپریم کورٹ کاکندھا استعمال کرناچاہتی ہے۔