سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تقریب 19 جنوری کو ہوگی

منگل 17 جنوری 2017 16:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی ای) کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں تقریب 19 جنوری کو صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سجادہ نشین مرکزی دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کوٹلی ستیاں صاحبزادہ حق خطیب حسین علی کریں گے جبکہ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید ریاض حسین شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں معروف ثناء خواں شاہد محمود قادری، نور سلطان صدیقی، علی رضا ارشد، قاری محمد ریحان حبیب سہروردی، محمد عمر صدیقی سمیت دیگر ثناء خواں حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :