برطانیہ سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کو تیار ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 15:01

برطانیہ سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کو تیار ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) :برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان اور برطانیہ کے مابین اعلیٰ سطحی دورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اُمید کا سال ہے اور ہمیں یہ بھی اُمید ہے کہ حکومت لا پتہ افراد بازیاب کروا لے گی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین 7 دہائیوں سے ایک تعلق قائم ہے جس کو مزید فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں تھامس نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے سکیورٹی صورتحال بہتر ہو گئی ہے اور اب پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل بھی روشن ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تھامس ڈریو نے کہا کہ سی پیک میں شامل ہونے کی پیشکش تاحال موجود ہے ۔ برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے۔ سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔

متعلقہ عنوان :