معروف مبلغ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم پر بھارت میں پابندی عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 14:25

معروف مبلغ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم پر بھارت میں پابندی عائد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : پاکستان کے نعت خواں اور مبلغ دین جنید جمشید کی زندگی کے کچھ لمحات کو قید کر کے ان کے دوست اور پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے ایک فلم بنائی جسے جنید جمشید کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تاہم مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سلمان احمد اور جنید جمشید کے بھارتی مداحوں نے سلمان احمد سے شکوہ کیا کہ وہ جنید جمشید کی زندگی پر مبنی فلم نہیں دیکھ سکتے ۔

انہوں نے سلمان احمد سے استفسار کیا کہ اس فلم کو یوٹیوب نے بھارت میں بلاک کر دیا ہے۔ جس پر سلمان احمد نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ اس میں پاکستانی ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان احمد کی جانب سے ریلیز کی گئی اس فلم ''خواب'' میں جنید جمشید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی تباہ ہونے والی پرواز پی کے 661 میں جنید جمشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوار تھے۔ مذکورہ حادثے میں جنید جمشید ، ان کی اہلیہ اور جہاز کے عملے سمیت 47 افراد شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :