کراچی حملہ کیس میں وسیم اکرم کی عدالت پیشی ، صلح نامہ منظور

منگل 17 جنوری 2017 14:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) حملہ کیس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے عدالت میں پیش ہونے پر فریقین کے درمیان صلح نامہ منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کوکراچی کی مجسٹریٹ عدالت میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم پر حملے کے معاملے پر سماعت ہوئی ، عدالت کی جانب سے طلب کئے جانے پر وسیم اکرم خود عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوراں وکلا نے موقف اختیار کیا کہ فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے جس کے بعد صلح نامہ عدالت میں جمع کرایا گیا جس کے منظور کرتے ہوئے عدالت نے کیس ختم کر دیا۔حملہ کیس میں وسیم اکرم کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے ان کے گرفتاری وارنٹ جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :