پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 14:05

پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں جاری کی گئی گروتھ رپورٹ 2017ء میں اُناسی ممالک شامل ہیں۔ اس فہرست میں ان ممالک کو شامل کیا گیا جہاں معاشی ترقی میں بہتری آئی ہے اور معاشی ترقی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس فہرست میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں معاشرے کے دوسرے طبقات میں عدم مساوات کا درجہ کم ہونے پر حکومتی سطح پر کام کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان 52 ویں جبکہ بھارت 60 ویں نمبر پر آیا ہے ۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار اور سطح بھارت سے زیادہ ہے۔ اس فہرست میں چین کا نمبر 15 واں جبکہ نیپال 27 ویں نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :