دوبرطانوی خواتین کی برطانیہ کی بجائے سپین میں ملاقات۔ نیو کاسل سے برمنگھم کے سفری اخراجات برطانیہ سے سپین کے اخراجات سے زیادہ ہیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 17 جنوری 2017 00:01

دوبرطانوی خواتین کی برطانیہ کی بجائے سپین میں ملاقات۔ نیو کاسل  سے ..
ایک برطانوی خاتون نے اپنی یونیورسٹی کی دوست سے ملاقات کرنے کے لیے نیو کاسل سے برمنگھم جانے کے لیے ریل کی ٹکٹ لینے کی کوشش کی مگر اسے مطلوبہ ٹکٹ نہ مل سکی۔ اس نے متبادل کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کیا تو اسے معلوم ہوا کہ ریل سے نیو کاسل سے برمنگھم بہت زیادہ مہنگا جبکہ سپین جانا کافی سستا پڑتا ہے۔ نیو کاسل کی 27 سالہ لوسی واکر نے برمنگھم میں اپنی دوست 26 سالہ زارا قلی سے ملنے کا پروگرام بنایا۔

وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ نیوکاسل سے برمنگھم تک کا ریل کا ریٹرن ٹکٹ 105 پاؤنڈ اور سپین میں مالقہ کا ریٹرن ٹکٹ 20 پاؤنڈ کا ہے۔ زارا نے بھی برمنگھم سے مالقہ ایک بجٹ ائیر لائن کا ہوائی کرایہ دیکھا تو وہ 55.59 پاؤنڈ تھا۔ زارا نے مالقہ میں ایک گرلز ہوسٹل کا بھی پتا چلا لیا جہاں ایک رات قیام کا کرایہ 10 پاؤنڈ تھا۔

(جاری ہے)

دونوں دوست یہ دیکھتے ہی پنے اپنے شہروں سے مالقہ، سپین پہنچے۔

دونوں نے 20 ڈگری کے موسم میں تین دن تک شہر کی سیر کی اور واپس اپنے اپنے شہروں کو آ گئے۔ لوسی نے اپنے شہر سے مالقہ تک ریان ائیر میں 9.99 پاؤنڈ یک طرفہ کرایہ دے کر سفر کیا جبکہ زارا نے ویلنگ ائیر لائن سے 55.59 پاؤنڈ کے ریٹرن ٹکٹ کے ساتھ سفر کیا۔ برمنگھم سے نیو کاسل کے درمیان صرف 200 میل کا فاصلہ ہے جبکہ برطانیہ اور مالقہ 1500 میل کی دوری پر ہیں۔
دوبرطانوی خواتین کی برطانیہ کی بجائے سپین میں ملاقات۔ نیو کاسل  سے ..

متعلقہ عنوان :