شہر میں منشیات فروشوں قبضہ مافیا اور جواریوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کیا جائے ‘ ڈی آئی جی آپریشنز

اے کیٹگری کے ہر اشتہاری پر ورک آئوٹ کیا جائے اور گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں کی جائیں ‘ ڈاکٹر حیدر اشرف

پیر 16 جنوری 2017 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں منشیات فروشوں قبضہ مافیا اور جواریوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈائون کیا جائے ،تھانے کے ہر اہلکار کی ٹاسکنگ کریں،جن تھانوں کی حدود میں جرائم کی شرح زیادہ ہے وہاں موثر گشت کو بڑھایا جائے ،کیٹگری اے کے اشتہاریوں سے متعلقہ تمام تر معلومات پر آویزاں فہرستیں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو بھجوا دی گئیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر میں ماہ دسمبر کے دوران سول لائنز ڈویژن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس پی سول لائنز علی رضا،تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز ، بیٹ افسران، محرران اور محافظوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کیٹگری اے کے ہر اشتہاری پر ورک آئوٹ کیا جائے اور گرفتاری کے لئے سر توڑ کوششیں کی جائیں ۔

ایس ڈی پی اوز کو چاہیے کہ وہ سرکل کے ایس ایچ اوزاورہر اہلکار کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور جو کام نہیں کرتا اس کی خصوصی رپورٹ بذریعہ ایس پی میرے دفتر بھجوائیں۔لاہور پولیس شہر کے باسیوں کی جان ومال کے تحفظ کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں ۔جو ایس ایچ او علاقے میں جرائم کے خلاف کامیابی حاصل کرے گا اسکو انعام دیاجائے گا اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کو گھر بھیج دیاجائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او ریس کورس شبیر حسین اعوان کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت ، اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی پر ایس ایچ او گڑھی شاہو تحسین نجم کو شاباش اور نقد انعام ، ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ رضوان لطیف اور ایس ایچ او پرانی انارکلی اظہر نوید کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائی کی ہدایت، جرائم کی شرح بڑھنے پر ایس ایچ او مزنگ پاشا عمران اور محر ر کی سرزنش ، جرائم پر قابو نہ پانے پر ایس ایچ او مغلپورہ احسان اللہ کو شو کاز نوٹس اور کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت، ناقص کارکردگی پر محرر تھانہ ویمن ریس کورس عظمی ریحان کو معطل اور تمام ایس ڈی پی اوز کو سپرویزن بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام افسران اور اہلکار کارکردگی کو بہتر کریں ورنہ وارننگ یا معافی کی گنجائش نہ ہے۔

متعلقہ عنوان :