سپین میں ویتنام کے دو سگے بھائیوں کا انوکھا ریکارڈ، ایک بھائی دوسرے بھائی کو سر پر اٹھاکر90 سیڑھیاں چڑھ گیا

پیر 16 جنوری 2017 22:35

سپین میں ویتنام کے دو سگے بھائیوں کا انوکھا ریکارڈ، ایک بھائی دوسرے ..

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) سپین میں ویتنام سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں نے انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا جس میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو سر پر اٹھایا اور 90 سیڑھیاں چڑھ گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپین میں قائم ہونے والے اس انوکھے ریکارڈ میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو اس طرح اپنے سر پر اٹھایا کہ ایک کا سر دوسرے کے سر کے ساتھ جڑا ہوا تھا اور وہ ایک چرچ کی سیڑھیاں چڑھتا چلا جا رہا تھا۔

اس انوکھے اور حیران کن کرتب کو دیکھ کر یہاں موجود لوگوں نے دانتوں تلے انگلیاں رکھ لیں کیونکہ آج تک ایسا منظر کسی نے نہ کبھی دیکھا اور نہ ہی کبھی سنا تھا، واضح رہے کہ گینیز بک آف ورلڈ میں ریکارڈ بنانے کے لیے اسی جگہ کا انتخاب کیا گیا جہاں مشہور ٹی وی سیریل جیمز آف ہول کا سین ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :