گائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جگہ آکسیجن خارج کرتی ہیں: بھارت کے وزیر تعلیم کی انوکھی منطق

muhammad ali محمد علی پیر 16 جنوری 2017 21:44

گائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جگہ آکسیجن خارج کرتی ہیں: بھارت کے وزیر تعلیم ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جنوری2017ء) بھارت کے وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ گائے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جگہ آکسیجن خارج کرتی ہیں۔ جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کہ جانور اور انسان آکسیجن جذب کرتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں. تاہم اب بھارت کے وزیر تعلیم کی جانب سے ایک انوکھی اور مضحکہ خیز منطق پیش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راجھستان کے وزیر تعلیم واسودو دیونانی کا کہنا ہے گائے باقی تمام جانوروں سے مختلف ہوتی ہیں۔ باقی تمام جانور کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں۔ تاہم گائے وہ واحد جانور ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جگہ آکسیجن خارج کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو دیوتا جانا جاتا ہے۔ اسی لیے بھارت میں گائے کی قربانی پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :