وزیر اعلیٰ سندھ کی افنان صدیقی سے تعزیت

پیر 16 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات کی اور جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے کیونکہ وہ ان کے والد کے قریبی دوست تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے۔

متعلقہ عنوان :