وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کرغستان میں ترکی کے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پیر 16 جنوری 2017 22:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کرغستان میں ترکی کے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے - وزیر اعلی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر دلی دکھ اورصدمہ پہنچا ہے اورہماری تمام ترہمدردیاں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں - انہو ں نے کہا کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں -

متعلقہ عنوان :