وزیر اعظم نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے کمیٹی بنا دی

پیر 16 جنوری 2017 21:57

وزیر اعظم نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے کمیٹی بنا دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کیلئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ‘ مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی ‘ فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن اور حساس ادارے کے نمائندے پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔

(جاری ہے)

پیر نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے بھارتی فلموں کی کلیئرنس کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری کیا۔ یہ کمیٹی بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کیلئے کلیئرنس کر سکے گی۔ سیکرٹری کامرس عظمت رانجھا کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر کام کریں گے۔ اس کمیٹی میں مریم اورنگزیب ‘ عرفان صدیقی ‘ فلم سینسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن اور حساس ادارے کا نمائندہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :