پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقا ت کو اہمیت دیتا ہے ، معاشی اور عسکری تعلقا ت میں مزید بہتری کا خو ہاں ہے،آپریشن ضرب عضب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے،عارضی بے گھر افرادکی بحالی کے لئے حکومت نے مناسب انتظامات کئے ، اس سے قومی خزانہ پر اضافی بو جھ پڑا،امید ہے امریکا دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مدد جاری رکھے گا،پاکستان کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے مو ثر اقدامات کئے ہیں اور افغانستان کی جانب سے اس طرح اقدامات کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سنٹرل کما نڈ کے سربراہ سے ملاقات میں گفتگو

امریکہ پاک افغان بار ڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں معاونت فراہم کرے گا، امریکہ نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی مالی اور جانی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے ، امید ہے سی پیک سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی،پاکستان میں سیکیورٹی اورمعاشی ماحول میں بہتری خوش آئندہے ،جنرل جوزف ووٹل

پیر 16 جنوری 2017 21:57

پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقا ت کو اہمیت دیتا ہے ، معاشی اور عسکری تعلقا ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ہے پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقا ت کو اہمیت دیتا ہے اور معاشی اور عسکری تعلقا ت میں مزید بہتری کا خو ہاں ہے،آپریشن ضرب عضب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے،ضرب عضب کے نتیجہ میں بڑی تعداد میں لوگو ں کو نقل مکانی کرنی پڑی جس کے لئے حکومت نے مناسب انتظامات کئے اور اس سے قومی خزانہ پر اضافی بو جھ پڑا،امید ہے امریکا دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے مدد جاری رکھے گا،پاکستان کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے مو ثر اقدامات کئے ہیں اور افغانستان کی جانب سے اس طرح اقدامات کی ضرورت ہے،امریکی سنٹرل کما نڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہاکہ موثرپاک افغان بار ڈر مینجمنٹ دونوں ممالک کے لئے اہم ہے اور امریکہ اس حوالے سے معاونت فراہم کرے گا، امریکہ نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی مالی اور جانی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے،پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے عزم بھرپور خراج تحسین پیش کرتاہے ، امید ہے سی پیک سے پاکستان کی معیشت میں بہتری آئے گی،پاکستان میں سیکیورٹی اورمعاشی ماحول میں بہتری خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سنٹرل کما نڈ کے کمانڈر جنرل ووٹل نے ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آ صف اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی مو جود تھے۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان کی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی۔مستحکم افغانستان خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے امریکی سنٹرل کما نڈ کے سربراہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات سے آ گاہ کیا اور افغانستان کی جانب سے اس طرح اقدامات پر زور دیا۔مستحکم افغانستان کیلیے اسٹیک ہولڈرزمیں جامع سیاسی مصالحت ضروری ہے۔آپریشن ضرب عضب پاکستان کے اپنے وسائل سے کیا جا رہا ہے۔ضرب عضب دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کا عزم ظاہرکرتا ہے ۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے امریکا کی مدد بہت اہم ہے۔ (و خ )