عالمی اقتصادی فور م کی گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017میں پاکستان سے تیز ی سے ترقی کرتی معیشت کا اعتراف

بہتر معاشی صورتحال میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑدیا ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کا 60واں جبکہ پاکستان کا 52واں نمبر ہے،پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر ہے ، عالمی اقتصادی فور م کی جاری گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017میںاعتراف

پیر 16 جنوری 2017 21:53

عالمی اقتصادی فور م کی گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017میں پاکستان سے تیز ی ..

ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) امریکہ ، برطانیہ اور جاپا ن کے اداروں کے بعد عالمی اقتصادی فور م کی جاری گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017میں پاکستان میں بہترمعاشی صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میںپاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے ، 79ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کا60واں جبکہ پاکستان کا 52واں نمبر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکہ ، برطانیہ اور جاپا ن کے اداروں کے بعد عالمی اقتصادی فور م نے بھی پاکستان کو تیز ی سے ترقی کرتی معیشت قرار دید یا ۔ پیر کو عالمی اقتصادی فور م نے گروتھ ڈویلپمنٹ رپورٹ 2017جاری کردی جو12اشاریوں کی بنیاد پر تیار کی گئی ۔ رپورٹ میں پاکستان میں معاشی صورتحال کی تیزی سے بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس سلسلے میںپاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ پاکستان اور چین کی معیشت بھارت سے بہتر قرارپائی ۔ رپورٹ کے مطابق79ترقی پذیر معیشتوں میں بھارت کا 60واں جبکہ پاکستان کا 52واں نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :