ایم کیو ایم وائس چیئرمین محمد عرفان کا سرکاری ہسپتالوں کا دورہ

مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد سے ملاقات، حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی اور بے حسی کا پول کھل گیا ڈاکٹروںاور اسٹاف کا مریضوں کے ساتھ ناروہ اور توہین آمیزسلوک ، صفائی ستھرائی کی ناقص کارکردگی اور سیکورٹی کی غیر تسلی بخش صورتحال کسی بھی نا خوشگوارواقع کا سبب بن سکتی ہے، حکومت توجہ دے ، محمد عرفان

پیر 16 جنوری 2017 21:52

ایم کیو ایم وائس چیئرمین محمد عرفان کا سرکاری ہسپتالوں کا دورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان)کے وائس چیئرمین محمدعرفان نے مرکزی عہدیدران کے ہمراہ گزشتہ روز سرکاری ہسپتالوںکا دورہ کیا،وہاںموجود مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے افراد سے ملاقات کی مریضوں اور ان ساتھ آنے والے افراد نے حکومت اور انتطامیہ کی نااہلی اور بے حسی کا پول کھول دیا، ہسپتالوں میں دوائیوں کی عدم دستیابی غریب اور مستحقین کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔

محمد عرفان نے کہا کہ، ڈاکٹروںاور اسٹاف کا مریضوں کے ساتھ ناروہ اور توہین آمیزسلوک ، صفائی ستھرائی کی ناقص کارکردگی اور سیکورٹی کی غیر تسلی بخش صورتحال کسی بھی نا خوشگوارواقع کا سبب بن سکتی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکسی بڑے سانحہ کا انتظار کیے بغیر فی الفور سیکورٹی کے انتظام کو بہتر بنائیں اور ایسی جامہ حکمت عملی بنائی جائے جس سے دہشت گردی کا سدِباب مستقیل بنیاد پر ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت اور محکہ صحت کی جانب سے بڑے بڑے بجٹ پاس ہونے کے باوجود سرکاری ہسپتالوںمیں دوائیوں کا نا ہونا لمحہ فکر ہیں،خستہ حال ہسپتالوں کی حالت دیکھ کر ہی حکمرانوں کی کارکردگی کا اندازہ لگانا کسی کیلئے بھی مشکل نہیں،دوسرے حکومتی اداروں کے طرح اس ادارے میںبھی خود غرض اور بے حس لوگوں اور کر پشن کا مکمل راج ہے، پریشان حال مریضوں کے ساتھ کیے جانے والا سلوک قابل افسوس اور باعث تشویش ہے۔

انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ہمارے پاس حکومتی اختیارات نا ہونے کے باوجود ہم بلا کسی تفریق کے عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے پرعزم اور پرامید ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے ذاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ،عوام کو ان پریشانیوں سے نکالنے کے لیے عملی کردار ادا کررہے ہیں ۔#

متعلقہ عنوان :