سینٹ میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

پیر 16 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) سینٹ میں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان نے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے۔ چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے مولانا سلیم اللہ خان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔