وزیر پٹرولیم کی سلیم ایچ مانڈوی سے ملاقات

پیر 16 جنوری 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر اپنی نشست سے اٹھ کر سلیم مانڈوی والا کے برابر والی نشست پر جاکر بیٹھ گئے اور کچھ دیر تک ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔