حکومت پنجاب کا وائی فائی سٹی پروگرام ،ملتان میں فری وائی فائی سروس کا آغاز،شہری اب فری انٹرنیٹ وائی فائی کی سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

پیر 16 جنوری 2017 20:46

حکومت پنجاب کا وائی فائی سٹی پروگرام ،ملتان میں فری وائی فائی سروس ..

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جنوری2017ء) حکومت پنجاب کے شہریوں کی سہولت کیلئے وائی فائی سٹی پروگرام کے تحت ملتان میں فری وائی فائی سروس کا آغاز ہوگیا۔شہری اب فری انٹرنیٹ وائی فائی سروس کی سہولت کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ڈی جی ایم پی ٹی سی ایل ملتان کے مطابق پہلے مرحلے میں ملتان کے چوک گھنٹہ گھرتا لوہاری گیٹ کے گرد فری وائی فائی سروس شروع ہوگئی ہے۔

دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ شہرکے دیگرعلاقوں تک وسیع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لیگی ایم پی اے و سابق صوبائی وزیرحاجی احسان الدین قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں فری انٹرنیٹ وائی فائی کی سہولت دے کرجہاں الیکشن میں عوام سے کیاگیاایک اوروعدے کو حقیقت کارنگ دیا ،وہاں نوجوانوں کے دل جیت لئے ہیں۔ جن طلبائ وطالبات کے والدین اپنے بچوں کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوتے۔اپنے کم آمدنی کے باعث ان کے بچوں کواب انٹر نیٹ کی تعلیم مفت میں پنجاب حکومت دے گی۔ ہماری حکومت تعلیم کے معیار کوبہترکرنے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔عنقریب میں اس سروس کاآغاز شہرکے دوسرے علاقوں میں بھی ہوگا۔