Live Updates

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کل تک ملتوی

یہ واضح ہو گیا کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم نواز ہیں۔عمران خان آج سماعت کے دوران آدھا سپریمکورٹ سو رہا تھا ، شیخ رشید کو خراٹے مارتے سنا ۔ پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 جنوری 2017 13:46

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 جنوری 2017ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نےاسمبلی میں کہا کہ ہم احتساب کے لیےتیارہیں اور یہ کہ ہم کوئی استثنا نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ میں اپنی صفائی پیش کی۔

وزیراعظم نے اپنے بچوں پراوران بچوں نے معاملہ قطری پرڈال دیا ہے۔ ان کےوہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کی تلاشی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے لیےکہاجاتاتھا یوٹرن لیتا ہوں، ہم نے آج تاریخ کا سب سے بڑا یو ٹرن دیکھا۔نوازشریف کو گمان نہیں تھا کہ معاملہ سپریم کورٹ جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ نوازشریف پارلیمنٹ میں کچھ اورباہرکچھ اورکہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واضح ہو گیا کہ مریم لندن فلیٹس کی مالک ہے توقطری کا خط بیکار ہوجاتاہے۔ قطری کا خط فراڈ ہواتو اس کا مطلب ہےفلیٹس حسین نوازکےنہیں۔ اگرآئی سی آئی جے اوربی بی سی نےغلط کہا ہے تونوازشریف ان پرکیس کریں۔ عمران خان نے کہا کہ ساری قوم انتظارکررہی ہےکہ منی ٹریل کہاں ہے؟ آج کارروائی کے دوران آدھا سپریم کورٹ سورہا تھا۔ گلف اسٹیل کا پیسہ 20 سال تک کہاں تھا؟نوازشریف کی مورل اتھارٹی ختم ہوچکی ہے، اگرمریم اصلی مالک ہیں توقطری خط جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے،جمہوری ممالک میں وزیراعظم کی اصلی طاقت اخلاقی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل نے کہا ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں، نواز شریف نے اسمبلی میں کہا دستاویزات ہمارے پاس ہیں ،نواز شریف کے بچوں نے قطری کا خط جمع کروادیا۔اب یہ واضح ہوگیاہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آج کی سماعت میں آدھا سپریمکورٹ سو رہا تھا میں نے شیخ رشید کو بھی خراٹے لیتے سنا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات