دمشق کے نواح میں شدید لڑائی،پانی سپلائی کا منصوبہ تاخیر کا شکار

دمشق کے نواح میں پمپنگ اسٹیشن کی مرمت کا معاہدہ لڑائی کے باعث کھٹائی میں پڑگیا،شامی آبزرویٹری

پیر 16 جنوری 2017 13:13

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان دمشق کے نواحی علاقے وادی بردی میں شدید لڑائی جاری ہے، جس کی وجہ سے دمشق کے لیے پانی کی سپلائی کی بحالی کا منصوبہ خدشات کا شکار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں کہاکہ دمشق کے نواحی علاقے میں واقع پمپنگ اسٹیشن کی مرمت کے حوالے سے ڈیل طے پائی تھی، تاہم اب اس لڑائی سے یہ خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ یہ ڈیل ختم ہو سکتی ہے۔ اسی سپلائی اسٹیشن سے دمشق میں پانی کی زیادہ تر ضرویات پوری ہوتی رہی۔

متعلقہ عنوان :