حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاکستان کوایک ابھرتی معیشت قرار دیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

اتوار 15 جنوری 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی موثر و کارآمد پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کوایک ابھرتی معیشت قرار دیا جا رہا ہے اور لوگ ہمارے بارے میں پر امید ہیں کیونکہ سی پیک نے بھی ایک نیا تعارف دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برینڈ مینجمنٹ کے دو بنیادی اصول ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ آپ کی پروڈکٹ ٹھیک ہو اور اگر یہ پروڈکٹ ہی ٹھیک نہیں ہوگی تو اس کی جتنی مرضی مشہوری کر لیں یہ نہیں چلے گی ، یہی وجہ ہے کہ آج سے تین چار سال پہلے ہم پاکستان کی برینڈ مینجمنٹ کرتے تو یقینا لوگ اس پہ سوال اٹھاتے لیکن آج الحمدللہ حالات بہتر ہو چکے ہیں اور ہم ایک ایسے پوائنٹ پر آ چکے ہیں کہ پاکستان کو ایک ابھرتی مویشت قرار دیا جا رہا ہے، دوسرا برینڈ مینجمنٹ کا اہم اصول یہ ہوتا ہے کہ برینڈ مینجمنٹ کے اوصاف کو نمایاں کرتے ہیں جبکہ اس کی منفی چیزوں کو چھپاتے ہیں جس سے یہ برینڈ مینجمنٹ اوپر چلا جاتا ہے، ہمیں اپنے مچبت پہلوئوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر ایک اچھا امیج جائے اور ملک و قوم ترقی کرے۔

متعلقہ عنوان :