سیالکوٹ،مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان گرفتار

اتوار 15 جنوری 2017 22:40

سیالکوٹ،مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان  گرفتار

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ مراد پور پولیس نے جبری مشقت کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹری مالک ذوالفقار اور سرفراز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ماچھی کھوکھر کے رہائشی ریاست علی کے مزدوربیٹے صداقت نے بتایا کہ فیکٹری مالکان سے اڑھائی لاکھ پیشگی لی تھی اسلئے مالکان نے اسے زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے اور وہ ایسے ہی فیکٹری میں گلوز سلائی کرتا تھا۔ ملزم ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مزدور صداقت اور اسکے والد ریاست علی نے پیشگی لے رکھی تھی ۔