پشاور کے علاقوں میں مشترکہ کومنگ آپریشن ، پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا،آئی ایس پی آر

اتوار 15 جنوری 2017 22:30

پشاور کے علاقوں  میں مشترکہ کومنگ آپریشن ، پانچ افغان باشندوں سمیت ..

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور کے علاقوں شاہین ٹائون، وارسک روڈ اور دالازک، پکہ غلام میں مشترکہ کومنگ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کومنگ آپریشن کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افرادکو حراست میں لیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران مشتبہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :