گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

اتوار 15 جنوری 2017 22:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء)گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں اور پہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ جاری ہے غذر میں مشہور خلتی جھیل سمیت درجنوں جھیلیں جم گئی خلتی جھیل میں برف جم جانے کے بعد نوجوانوں نے اس جھیل کو فٹ بال گراونڈ بنا دیا ہے جھیل میں برف جم جانے کے بعدپانی کے بہاو میں بھی کمی ائی ہے غذر کے بالائی علاقوں میں خونی جمانے والی سردی کی شدت میں اضافے نے عوام کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے بالائی علاقوں ٹیرو اور بارسٹ میں درجہ حرارت منفی پندرہ تک گر گیا ہے علاقے میں موجود تمام جھیلں جم گئی ہے اور لوگ کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے اپنے کندھوں پر پانی اٹھاکر لانے پر مجبور ہیں پونیال اشکومن گوپس اور یاسین میں بھی پانی کی پائپ لائنوں میں برف جم جانے سے لوگوں کو پینے کا پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے ایک طرف خون جمانے والی سردی ہے تو دوسری طرف خشک لکڑی کی ہوشربا قیمتوں نے بھی عوام کو سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے غذر کے بالائی علاقے ٹیرو اور بارسٹ میں دو فٹ سے زائد برف موجود ہے اور مزید برف باری کا سلسلہ جاری ہے فروروی کا مہینہ شروع ہوچکا ہے ادھر دنیا کے بلندترین پولو گراونڈ شندور میں پانچ فٹ سے زائد برف پڑنے کی وجہ سے گلگت اورچترال کا زمینی رابطہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے ۔