وزیراعلیٰ بلوچستان (آج) وفاقی وزیر پیٹرولیم ، سیکریٹری پیٹرولیم اور سیکریٹری معدنیات سے اجلاس کریں گے

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) وزیرا علیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کو چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور سیکریٹری معدنیات صالح بلوچ کی جانب سے سیندک پروجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان آج بروز پیر وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی ، سیکریٹری پیٹرولیم اور وفاقی سیکریٹری جنرل معدنیات کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے جس میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور سیکریٹری معدنیات بھی شریک ہوں گے اجلاس میں سیندک پروجیکٹ سے متعلق امور کا جائزہ لے کر اس اہم منصوبے کی رائیلٹی اور دیگر معاملات کے بارے میں طریقہ کار طے کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :