بلوچستان بھر میںمزید بارشوںاور برف باری کی پیشنگوئی ، عوام کی حفاظت کے پیش نظر سفری ہدایات جاری

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میںمزید بارشوںاور برف باری کی پیشنگوئی کی ہے،شدید موسم اور سڑکوں پر پھسلن کے باعث عوام کی حفاظت کے پیش نظر سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت سفر سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے محفوط رہ سکیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو کراچی سے کوئٹہ آنے والی ٹریفک کو بیلہ، خضدار اور قلات ، سبی سے کوئٹہ آنے والی ٹریفک کو ڈھاڈر اور تفتان سے کوئٹہ آنے والی ٹریفک کو نوشکی میں روکنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مسافروں کوکھانا اور کمبل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے جارہے ہیںیہ ہدایات صورتحال کے معمول پر آنے تک قابل عمل رہیں گی صوبائی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ عوام الناس ان ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :