جامعہ کراچی : بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے امتحانی فارم 3 فروری 2017 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کائونٹرز پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2010ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :