جامعہ کراچی: بی اے ریگولر و پرائیوٹ کے امتحانات20 جنوری سے شروع ہوں گے

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولروپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2016 ء بروزجمعہ20 جنوری2017 ء سے شروع ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجز میں سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی اے ریگولر و پرائیوٹ کے امتحانات میں25700 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں بی اے ریگولرکے 13700 طلباوطالبات شامل ہیںجبکہ بی اے پرائیوٹ کے 12000 طلباوطالبات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہوں گے۔