جامعہ کراچی: ایوننگ پرگرام کی داخلہ فہرستیں جاری

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالدعراقی کے اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آ چکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 19 جنوری 2017ء تک جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں دوپہر3:00 تا شام 7:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ بھی 19 جنوری تک 500 روپے کے عوض کلیم فارم یوبی ایل بینک کیمپس برانچ سے حاصل / جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کلیم فارم جامعہ کراچی کے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج اور ٹیسٹ اسکور کو مدنظررکھتے ہوئے جمع کرائیں۔ علاوہ ازیں ڈونرز نشستوں پر داخلے کے لئے فارم 20 جنوری 2017ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سی2200 روپے کے عوض صبح 9:30 تاشام 4:00 بجے تک حاصل کرکے داخلہ کمیٹی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔