ڈسٹرکٹ بار سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات، شوکت علی چوہدری صدر، زاہد سلیم باجوہ سیکرٹری منتخب

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

سیالکوٹ ۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2017-18؁ء کے لئے شوکت علی چوہدری صدر بار اور زاہد سلیم باجوہ سیکرٹری بار منتخب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال2017-18؁ء کے لئے صدر کے عہدہ کے امیدوارشوکت علی چوہدری ایڈووکیٹ نی595ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی جبکہ شاہد میر ایڈووکیٹ نی445ووٹ حاصل کئے ۔ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے زاہد سلیم باجو ہ ایڈووکیٹ نے 405ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی جبکہ سہیل اقبال ہرڑایڈووکیٹ نی403ووٹ حاصل کئے ۔