ملتان میں وقفہ وقفہ سے بونداباندی کاسلسلہ جاری ،سردی کی شدت میں مزیداضافہ

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

ملتان ۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ملتان اورگردنواح میں جمعہ کی رات سے وقفہ وقفہ سے بونداباندی کاسلسلہ جاری ،سردی میں مزیداضافہ ہوگیا۔ملتان میں پچھلے 24گھنٹے سے وقفے وقفے سے بونداباندی کاسلسلہ جاری ہے جس سے ملتان اورگردونواح میں سردی میں مزیداضافہ ہوگیاجس سے بازاروں میں رش کم ہوگیااورسڑکیں سنسان نظرآرہی ہے ۔

(جاری ہے)

البتہ خشک میوہ جات اورکھانے پینے کی دکانوں پررش دیکھنے میں آرہاہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلوداور مزیدبونداباندای کابھی امکان ہے۔اتوارکے روزملتان میں کم سے کم درجہ حرارت9.02اورزیادہ سے زیادہ 11.2سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب81فیصداورشام 5بجے 87فیصدریکارڈکیاگیا۔آج پیرکے روز ملتان میں سورج صبح 7بجکر09منٹ پرطلوع اورشام 5بجکر38منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :