ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے انتخابات ، چوہدری انور صدر منتخب

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے انتخابات میں چوہدری انور 481ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے جبکہ ان کے مد مقابل محمد رشید جوئیہ نی417اور رانا اکرام الحق نے 193ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر رانا عمران 427ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مد مقابل ملک رزاق ڈھکو 368ووٹ اور حسنین رامے 304ووٹ لے سکے۔

(جاری ہے)

چوہدری عثمان علی اپنے مخالف 5امیدواروںکا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہو ئے 286ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ان کے مد مقابل امیدوار ندیم بشیر477‘شیر نواز کھگہ 192‘اکبر قریشی 162‘محمد نواز خان 110اور رانا مقبول 68ووٹ لینے میںکامیاب ہوئے ہیں۔

زبیر خان نیازی 591ووٹ لیکر منتخب ہو ئے ان کے مدمقابل مہر علی رضا نے 500ووٹ حاصل کئے۔ قبل ازیں پیر عتیق قریشی بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری اور مظہر فرید دادڑہ فنانس سیکرٹری منتخب ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :