خشک سالی کے موقع پر باران رحمت گندم کی فصل کیلئے سونا ہے، بارش کے نتیجہ میں گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ کی توقع ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

چشتیا ں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) چشتیاں اور نواحی علاقوں میں خشک سالی اور نہروں کی بندش کے موقع پر باران رحمت گندم کی فصل کیلئے سونا ہے ۔ بارش کے نتیجہ میں گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہونے کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع چشتیاں چوہدری مقصوداحمد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ چشتیاں تحصیل کے ایک لاکھ 58ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے اور محکمہ زراعت کی فیلڈ سروس اور کسانوں کے تربیتی پروگرام کی بناء پر گندم کی 80فیصد کاشت بروقت کی گئی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بارش کی نتیجہ میں قدرتی کھاد نائٹروجن قدرت کا انمول تحفہ ہے اور خدا کے فضل سے موسم ساز گار رہا تو گندم کی پیداوار میں یقینی اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ چشتیاں کے دیہات میں فارمر ٹریننگ پروگرام باقاعدگی سے جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :