چشتیا ں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،میاں محمدعمران ایڈووکیٹ صدر ، ایاز احمد خاں جوئیہ سیکرٹری منتخب

اتوار 15 جنوری 2017 22:10

چشتیا ں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)چشتیا ں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن میں وکلاء کے تین گروپوں کے مشترکہ امیدوار بھاری اکثریت سے جیت گئے ۔

(جاری ہے)

میاں محمدعمران ایڈووکیٹ 171ووٹ لیکر صدر ، ایاز احمد خاں جوئیہ 164 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین چوہدری محمدعباس ایڈووکیٹ کے مطابق 272میں سے 250وکلاء نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا ۔