وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

امن وامان کی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ،رینجراختیارات ،دینی مدارس ،اطلاعات تک رسائی ،زکوا وعشر کی صوبائی سطح پروصولی کے بل سمیت دیگرامور پرغورہوگا رینجراختیارات دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ، سندھ کابینہ کے لیے نونکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس آج (پیر) 16جنوری کو صبح گیارہ بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں ،رینجراختیارات ،دینی مدارس ،اطلاعات تک رسائی ،زکوا وعشر کی صوبائی سطح پروصولی کے بل سمیت دیگرامور پرغورہوگا اور رینجراختیارات دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ کابینہ کے لیے نونکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجراختیارات کے معاملے پر پیرسولہ جنوری کوہونے والے اجلاس میں تفصیلی غورکیا جائے گا اورسندھ کابینہ سے منظوری کے بعد رینجراختیارات کی سمری پرمزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرکے اختیارات کی مدت ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کے لیے سندھ حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اجلاس نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :