آصف زرداری کی 17یا 18،بلاول بھٹو زرداری کی 25جنوری کو امریکہ روانہ روانگی متوقع

دونوںامریکہ کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کریں گے،بلاول بھٹو کی ملاقاتوں کا ایجنڈا پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانا ہو گا

اتوار 15 جنوری 2017 21:40

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی 17یا 18جنوری جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 25جنوری کو امریکہ روانہ روانگی متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو ہونے والی لاہور فیصل آباد ریلی کے بعد امریکہ روانہ ہوں گے جبکہ آصف علی زرداری 17یا 18جنوری کو امریکہ جا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو کی 25جنوری کو امریکہ روانگی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے کروا دی گئی ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو امریکہ کی نئی اور پرانی انتظامیہ کے ساتھ ملاقاتیںکریں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت امریکی سینیٹرز، کانگریس ے نمائندوں اور دیگر امریکی حکام سے ملیں گے۔بلاول بھٹو کی ملاقاتوں کا ایجنڈا پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانا ہو گا۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی امریکی حکام سے الگ الگ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ دونوں رہنمائوں کی ایک ایک ہفتے کی مصروفیات امریکہ میں طے کر دی گئی ہیں۔