وزیر اعلیٰ نے باقی اضلاع کی نسبت لاہور پر کئی گنا زائد بجٹ خرچ کرنے کا نوٹس لے لیا

شہباز شریف کے حکم پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی‘ ٹی وی

اتوار 15 جنوری 2017 21:40

وزیر اعلیٰ نے باقی اضلاع کی نسبت لاہور پر کئی گنا زائد بجٹ خرچ کرنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باقی اضلاع کی نسبت لاہور پر کئی گنا زائد بجٹ خرچ کرنے کا نوٹس لے لیا ،وزیر اعلیٰ کے حکم پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صرف لاہور کا بجٹ ساڑھے چھ کھرب روپے ہے جبکہ باقی پورے صوبے کے لئے صرف ڈھائی کھرب روپے رکھے گئے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :