بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم( آج ) سے شروع ہوگی

پہلے مرحلے میں گوادر،ڈیرہ بگٹی ،تربت،کیچ ،لسبیلہ ،خضدار،نصیر آباد ،جعفرآباد ،جھل مگسی،آواران،چاغی،نوشکی اور دیگر شامل ہیں

اتوار 15 جنوری 2017 21:30

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) بلوچستان میں تین روزہ پولیو مہم آج بروز پیر سے شروع ہوگی ،ایمرجنسی آپریشن سنٹر کوآرڈینٹر سید فیصل احمد کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں صوبے کے پندرہ اضلاع میںپانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ باقی پندرہ اضلاع میں شدید برف باری او ر بارشوں کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے جو کہ اگلے ہفتے شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

مہم کے پہلے مرحلے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں پہلے مرحلے کے پندرہ اضلاع جن میں گوادر،ڈیرہ بگٹی ،تربت،کیچ ،لسبیلہ ،خضدار،نصیر آباد ،جعفرآباد ،جھل مگسی،آواران،چاغی،نوشکی میں پولیو مہم چلائی جائے گی جبکہ دیگر پندرہ اضلاع میں اگلے ہفتے پولیو مہم شروع کی جائیگی ۔مہم کے دوران صوبے میں چوبیس لاکھ چھتالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر آٹھ ہزار چار سو چھیانوے ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں سات ہزار موبائل ٹیمیں ،آٹھ سو بتالیس فکسڈسائیڈ جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس چھ سو سنتیس شامل ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :