لاہور پولیس کا شہر میں پتنگ بازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

کریک ڈائون کے دوران درجنوں گرفتار‘سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) لاہور پولیس نے اتوار کے روز شہر میں پتنگ بازوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کرتے ہوئے 66 پتنگ بازوں کو گرفتارکر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈونل ایس پیز کو اتوار کے روز پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا ۔

جس پر تمام ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں ایکٹو رہے اور کریک ڈائون کرتے ہوئے کینٹ ڈویژن میں 17ملزمان کو گرفتار کر کے 17مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا ہے۔ سٹی ڈویژن میں 11ملزمان کو گرفتار کر کے 11مقدمات، اقبال ٹائون میں 18ملزمان کو گرفتار کر کے 18مقدمات، سول لائنز میں 12ملزمان کو گرفتار کر کے 7مقدمات، صدر ڈویژن میں 4ملزمان کو گرفتار کر کی4 مقدمات جبکہ ماڈل ٹائون میں 4ملزمان گرفتار کرکے 4مقدمات درج کر کے مجموعی طور پر 66پتنگ بازوں کوگرفتار کر کی61مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا اور ان سے 100سے زائد پتنگیں، سینکڑوں ڈور کی چرخیاں اور پنے برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ شہر میں اس خونی کھیل کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ اس خونی کھیل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو گئیںجس کے بعد حکومت پنجاب اور پولیس ایک ہی بیج پر ہیں کہ میٹرو پولیٹن شہر لاہور میں پتنگ بازی کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے گی۔والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں تا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانیں بچا سکیں۔

متعلقہ عنوان :