سوئی گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ۔لاہور سے جاری بیان میں ایس این جی پی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال گیس کی فراہمی ایک ارب تیس کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب اسی کروڑمکعب فٹ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

صنعتوں کو بلاتعطل گیس ملنے سے بیروزگاری میں کمی آئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی جانے سے کمپریسربندہوتے ہیں توگیس کا پریشر بہتر ہوجاتا ہے۔کمپریسر استعمال کرنے والے بحران کی وجہ اور دوسروں کی حق تلفی کرتے ہیں، ایسے صارفین کے خلاف آپریشن تیز کرتے ہوئے ان کے کنکشنز منقطع کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :