ملتان ، کمرے میں گیس بھر نے سے دلہا جاں بحق ، دلہن کی حالت تشویشناک

دکان میں سلنڈر کا دھماکے سے کم سن جاں بحق ہو گیا

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ملتان کے علاقے سمیجہ آباد میں شادی والاگھر میں صف ماتم بچھ گئی ، کمرے میں گیس بھر نے سے دلہا جاں بحق جبکہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے، دکان میں سلنڈر کا دھماکے سے کم سن جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کمرے میں گیس کے اخراج سے دلہے فیضان کا سانس بند ہو گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ گیس کے اخراج سے دلہن مومنہ کی حالت بھی تشویشناک ہو گئی جسے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ فیضان اور مومنہ کی شادی گزشتہ روز ہوئی تھی۔دوسری جانب ملتان ہی کے علاقے بند بوسن میں واقع ایک دکان میں ہونے والے سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :