پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ،منشیات وناجائز اسلحہ برآمد

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی جاری ۔چرس1080گرام، شراب23 بوتل وناجائز اسلحہ برآمد۔7ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے شہباز احمد سکنہ چک74جنوبی سے چرس1080گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد اسماعیل سکنہ سلیمان آباد سے شراب15بوتل، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے محمد تنویر سکنہ پرانا بھلوال سے شراب8بوتل، شاہد عمران سکنہ کوٹ مومن سے پسٹل30بور معہ4گولیاں، تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے جمشید علی سکنہ چک152شمالی سے بندوق12بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد فیاض سکنہ 4جنوبی سے بندوق12بور ، نصیر احمد سکنہ خان محمد والا سے پسٹل30بور معہ3گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :