تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کاقیام خوش آئند ہے، غلام قادر شہزاد

اتوار 15 جنوری 2017 21:20

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)وزیراعلی پنجاب کا تھانوں میں عوام کے مسائل کے بروقت حل کیلئے اورانصاف کی فراہمی کیلئے فرنٹ ڈیسک کاقیام خوش آئند ہے ان خیالات کااظہارچیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ غلام قادر شہزاد نے اپنے بیان میںکیاہے انہوں نے کہا کہ اس سے سائلین کی دادرسی جنگی بنیادوںپرممکن ہو گی پرامن معاشرے کاعوامی خواب بھی پورا ہوگا کیونکہ سائلین اپنی درخواستیں اوررپورٹ گمشدگی کیلئے فرنٹ ڈیسک کے سٹاف سے رابطہ کریںگے جوان کی رپورٹ کے اندراج کے سلسلہ میںہر ممکن مدد کرے گا بلاشبہ وزیراعلی پنجا ب کا تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کا قیام معاشرے میں جرائم کے خاتمہ میںمعاو ن ثابت ہو گا ۔