عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ،نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو ان سے نجات مل جائیگی، عمران خان
کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی، ڈر ہے وزیراعظم کے وکیل عدالت میں یہ نہ کہہ دیں نوازشریف کو وزیراعظم ہونے کی وجہ سے کرپشن کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب
اتوار 15 جنوری 2017 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کرپشن کرتے ہیں وہ اپنے نام سے کوئی جائیداد نہیں بناتے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 1993 میں لندن میں فلیٹ خریدے جن کیلئے پیسے یہاں سے بھجوائے گئے، مریم نواز کے فلیٹس مالک ہونے کا انکشاف ہوا تو قطری شہزادے کا جھوٹا خط لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز فلیٹس کی مالک ثابت ہوگئیں تو نواز شریف کی چھٹی ہو جائیگی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے اور اگر یہ جیت گئے تو نیا پاکستان بن جائے گا، کرپشن کا کینسر ختم نہ ہونے تک غربت ختم نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں،لوگ نیا پاکستان چاہتے ہیں، پاناما کیس کے بعد عوام کو ان سے نجات مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی کم سے کم 500 ارب روپے کی جائیداد یا بینک بیلنس ملک سے باہر ہے، پاناما پیپرز اسکینڈل میں جس دولت کا ذکر ہے وہ تو کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کرپشن کی ٹیم بنا رہا ہوں جس کا کپتان نواز شریف کو مقرر کرونگا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل عدالت میں کہتے ہیں وہ وزیراعظم ہیں، ان کیخلاف الزامات لگانے کے ثبوت فراہم کرنے پڑینگے، انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ آنیوالے دنوں میں ان کے وکیل یہ نہ کہیں کہ نواز شریف کو وزیر اعظم ہونے کی وجہ سے کرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ اتنی سردی میں بھی اتنے لوگ آئینگے،بڑی تعداد میں شریک ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے آسٹریلیاکیخلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم پانچوں میچ ہار گئی ہے، میرا مشورہ ہے کہ نواز شریف اور نجم سیٹھی خود میچ کھیلنے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.