"حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق "کے نام سے قومی و بین الاقوامی سطح پر مہم چلائی جائیگی،محمد میاں سومرو

اتوار 15 جنوری 2017 20:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس فورم کے سربراہ محمد میاں سومرو کی صدارت میں ایوان کشمیر لاہور میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلعی صدور ،جنرل سیکرٹریز ،و صوبائی عہدیداران نے شرکت کی،جس میں مظلوم و محکوم کشمیری عوام اور حریت پسندوں کے خلاف بھارتی سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں اور ظلم و تشدد کی شدید مذمت کی گئی ۔

(جاری ہے)

محمد میاں سومرو نے کہا کہ جبرو تشدد اور اوچھے ہتھکنڈوں سے جدو جہد آزادی کی تحریک کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ آزادی پسند کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جاگ چکے ہیں اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر خون میں لت پت کشمیریوں کو یہ یقین دلاتی ہے کہ پاکستان ان کی مستقل اور مضبوظ حمایت جاری رکھے گا فورم کشمیریوں کیلئے امیدکی روشن کرن بن کر ابھرا ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام "حق خود ارادیت ۔کشمیریوں کا حق "کے نام سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مہم چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :