خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر ولایت اظہر کیانی انتقال کر گئے

اتوار 15 جنوری 2017 20:30

خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر ولایت اظہر کیانی انتقال کر گئے

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء)خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر ، بابائے پوٹھوہار ولایت اظہر کیانی 82 سال کی عمر میںانتقال کر گئے، مرحوم کو ان کے آبائی گائوں للیال شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، نماز جنازہ پیر سید منصور الحق شاہ گیلانی کی امامت میں اداکی گئی جس میں ملک کے طول و عرض سے معروف سیاسی سماجی شخصیات و شعراء سمیت عوام کی بڑی تعدا نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف شاعروں نے راجہ ولایت اظہر کا نذرانہ عقیدت پیش کیا اور علم و ادب کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا ہے ولایت اظہر کیانی شاعری کی متعدد کتابوں کے مصنف تھے اورلاکھوں کی تعداد میں لکھے گئے ان کے پوٹھوہاری اشعار زبان زد عام ہیں، دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں پر ولایت اظہر کیانی کی اچانک وفات سے گہرے دکھ اور سوگ کی چادر تن گئی ہے اورنہ صرف پاکستان کے نامور شاعر ولایت اظہر کیانی کا کلام پڑھنے میں فخر محسوس کرتے تھے بلکہ بیرون ملک بھی ان کے کلام کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، راجہ ولایت حسین اظہر راجہ ذوالفقار علی کے بھائی اور تحریک منہاج القرآن سکھو کے ڈاکٹر بدرمنیر کیانی کے ماموں تھے ۔ اظہر بجھ گئی شمع سویر کولوں "