پانامہ نان ایشوز ہے مگر سپر یم کورٹ کمیشن بنا سکتی ہے ‘کمیشن بنے گا تو 560سے زائد لوگ کٹہرے میں آئیں گے ‘ سینیٹرمشاہد اللہ خان

جن ریٹائرڈ ججز ‘ریٹائرڈجر نیل سمیت اہم لوگ بھی شامل ہیں ‘کمیشن بننا چاہئے تاکہ ہم سے سوالات کر نیوالوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوں ‘ لندن اور پاکستانی جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین آسمان کا فر ق نہیں ‘پانامہ لیک کا کیس سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے اب فیصلہ کسی اور عدالت میں نہیں سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘پانامہ لیک کیس میں نوازشر یف کانام ہی نہیں ‘مجھے سے ابھی تک گور نر سندھ کے نام پر مشاورت کیلئے کوئی رابط ہوا ہے اور نہ ہی میں خود کسی عہدے پر آنے کی خواہش کر تا ہوں فیصلہ وزیر اعظم نوازشر یف کر یں گے‘(ن) لیگی سینیٹر کا انٹر ویو

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

پانامہ نان ایشوز ہے مگر سپر یم کورٹ کمیشن بنا سکتی ہے ‘کمیشن بنے گا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پانامہ نان ایشوز ہے مگر سپر یم کورٹ کمیشن بنا سکتی ہے ‘کمیشن بنے گا تو 560سے زائد لوگ کٹہرے میں آئیں گے جن ریٹائرڈ ججز ‘ریٹائرڈجر نیل سمیت اہم لوگوں کو بھی وہاں آنا پڑ یگا ‘ہم چاہتے ہیں کمیشن بنایا جائے تاکہ ہم سے سوالات کر نیوالوں کے چہرے بھی بے نقاب ہوں ‘ لندن اور پاکستانی جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین آسمان کا فر ق نہیں ‘پانامہ لیک کا کیس سپر یم کورٹ میں چل رہا ہے اب فیصلہ کہیں اور نے نہیں سپر یم کورٹ نے کر نا ہے ‘پانامہ لیک کیس میں نوازشر یف کانام ہی نہیں ‘مجھے سے ابھی تک گور نر سندھ کے نام پر مشاورت کیلئے کوئی رابط ہوا ہے اور نہ ہی میں خود کسی عہدے پر آنے کی خواہش کر تا ہوں فیصلہ وزیر اعظم نوازشر یف کر یں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرمشاہد اللہ خان نے کہا کہ لندن میں ڈاکٹر فاروق قتل ہوئے اور وہاں سے ہی ایک گھر میں5لاکھ پائونڈ بر آمد ہوئے مگر دونوں کے ذمہ داروں کو کوئی سزا نہیں ہوئی اس لیے میں کہتاہوں کہ پاکستان اور لندن کے جوڈیشل سسٹم میں کوئی زمین وآسمان کا فرق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بی بی سی سمیت کسی کی رپورٹ سے کوئی خوفزادہ نہیں پانامہ کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سڑکوں پر عدالتیں لگانے کی بجائے عدالتوں میں جائے اور وہاں جا کر ثبوت دیں ہم سپر یم کورٹ کا فیصلہ قبول کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :